اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 134
ترجمہ۔اور اپنی آنکھیں اس عارضی متاع کی طرف نہ پیار جو ہم نے ان میں سے بعض گروہوں کو دنیوی زندگی کی زینت کے طور پر عطا کی ہے تا کہ ہم اس میں ان کی آزمائش کریں۔اور تیرے رب کا رزق بہت اچھا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔قرآن کریم میں بدظنی ہنجس اور غیبت سے منع کیا گیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا b لو فكرهتموهُ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (سورة الحجرات آیت ۱۳) ترجمہ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! بکثرت ظن سے اجتناب کیا کرو۔یقیناً بعض ظن گناہ ہوتے ہیں۔اور تجسس نہ کیا کرو۔اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے۔کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ؟ پس تم اس سے سخت کراہت کرتے ہو۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔عہد و پیمان اور معاہدات کا احترام اسلامی معاشرہ میں باہمی عہد و پیمان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔عہد کی پاسداری اور بین الاقوامی معاہدات کے احترام کو اسلامی معاشرہ کی وحدت کے تصور کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔قرآن مجید مومنوں کی صفات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: " والَّذِين هم لاسنتِهِم وَعَهْدِهِم رَاعونَ (سورۃ المومنون آیت ۹) ترجمہ۔اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی نگرانی کرنے والے ہیں۔134