اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page v
۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے قیام کی صد سالہ جوبلی منائی گئی۔اس تقریب کے موقع پر ۲۴ فروری ۱۹۹۰ ء کو لندن کے کوئین ایلیز بیتھ کانفرنس سینٹر میں اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل کے موضوع پر امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے انگریزی زبان میں ایک تقریر فرمائی۔اس تقریر کو سننے کے لئے دانشور طبقوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ صد معزز مہمان تشریف لائے۔ان میں سیاست دان، صحافی، پروفیسر صاحبان، اساتذہ کرام مذہبی علوم کے ماہرین، عربی دان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز خواتین و حضرات شامل تھے۔اس وقت کے امیر جماعت ہائے احمد یہ برطانیہ مکرم و محترم آفتاب احمد خان صاحب (مرحوم) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، مکرم ایڈورڈ مارٹیمر (Edward Mortimer) نے اس تقریب کی صدارت فرمائی جبکہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطاب کے بعد ممبر پارلیمنٹ مکرم ہیوگو سمرسن (Hugo Summerson) نے جذبات تشکر کا اظہار فرمایا۔بعد ازاں سوال و جواب کی ایک مختصر مجلس منعقد ہوئی۔اس نوعیت کے پبلک اجتماعات میں بالعموم تقاریر کیلئے جتنا وقت مختص کیا جاتا ہے اس میں ایسے وسیع مضمون کو کما حقہ بیان کرنا ممکن نہیں ہوتا لیکن حضرت امام جماعت احمدیہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے مختصر وقت کے باوجود اس موضوع پر سیر حاصل بحث فرمائی ہے۔یہ خطاب Islam's Response to Contemporary" "Issues کے نام سے ۱۹۹۲ ء میں انگریزی میں شائع ہو چکا ہے۔اب اس کا اردو ترجمہ جو کی زیر نگرانی کیا ہے احباب کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس کی پروف ریڈنگ میں مکرم منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التصنیف نے بہت محنت سے کام کیا اور کتاب کی ترتیب میں بہتری کے سلسلہ میں مفید مشورے دئے۔اسی طرح iv