اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page iv of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page iv

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تعارف جماعت احمدیہ کی بنیاد حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے ۱۸۸۹ء میں رکھی تھی۔آپ نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر یہ دعویٰ فرمایا کہ آپ ہی وہ موعود مسیح اور مہدی ہیں جن کی آخری زمانہ میں بعثت کی پیشگوئیاں دنیا کے سبھی عظیم مذاہب کی کتب مقدسہ میں موجود ہیں۔جماعت احمدیہ گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی جدو جہد میں مصروف ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۹۸۲ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے۔۱۹۸۴ء میں جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کی مذہبی آزادی پر پابندیاں عائد کر دی گئیں اور آپ کے لئے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنی تبلیغی اور تربیتی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ناممکن بنا دیا گیا تو آپ لنڈن تشریف لے گئے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ دینی اور دنیوی علوم کا ایک سمندر تھے۔آپ نے مذہبی موضوعات پر ہزاروں خطابات ارشاد فرمائے۔عصر حاضر کے نہایت اہم مسائل کے متعلق ان گنت سوالات کے جوابات دئے۔اب بھی آپ کے خطابات اور مجالس سوال و جواب کو مسلم ٹیلیویژن احمدیہ انٹر نیشنل پر دنیا بھر میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔آپ کی تصنیف ”مذہب کے نام پر خون“ کا ترجمہ کئی زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔انگریزی زبان میں آپ کی ایک عظیم اور معرکۃ الآرا اور عہد ساز تصنیف ,Revelation" "Rationality, Knowledge and Truth یعنی الہام، عقل، علم اور سچائی“ ۱۹۹۸ میں لنڈن سے شائع ہوئی۔iii