اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 10 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 10

روئے زمین پر وہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں یا تاریخ انسانی کے کسی بھی دور سے تعلق رکھتے ہوں انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ الہامی صداقتوں کے حامل ہونے کا دعوی کریں۔نیز یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ عقائد اور تعلیمات کے اختلاف کے با وجود تمام مذاہب کا ماخذ ایک ہے۔وہ قادر مطلق خدا جس نے کسی ایک خطہ زمین میں ایک مذہب کو بھیجا لازم ہے کہ اس خدا نے دیگر علاقوں اور مختلف زمانوں کے لوگوں کی مذہبی اور روحانی ضرورتوں کے پورا کرنے کا انتظام بھی کیا ہو۔بعینہ یہی وہ پیغام ہے جو قرآن کریم نے دنیا کو دیا ہے۔انبیاء ہر قوم میں مبعوث ہوتے رہے ہیں نبوت کی اس آفاقیت کے بارے میں قرآن مجید فرماتا ہے۔٥٠ ٠٥٠٠ ه و ويت هوو وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلّ امَةِ رَسُولاً ان اعبدوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ : ( سورۃ النحل آیت ۳۷) ترجمہ۔اور یقیناً ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور بتوں سے اجتناب کرو۔نیز قرآن کریم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ صرف آپ ہی رسول نہیں چنانچہ فرمایا۔وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُم مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنهم من لم نقصص عَلَيْكَ (سورۃ المومن آیت ۷۹ ) ترجمہ۔اور یقیناً ہم نے تجھ سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔بعض اُن میں سے ایسے تھے جن کا ذکر ہم نے تجھ سے کر دیا ہے اور بعض اُن میں سے 10