اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 186 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 186

اقتصادی اور سماجی لحاظ سے شراب نوشی کے بد نتائج کی نشان دہی مشہور رسالہ سائنٹفک امیریکن (Scientific American) میں بھی کی گئی ہے۔ان میں گھریلو تشدد کے علاوہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بدکاری اور زنا وغیرہ قسم کے رزائل شامل ہیں۔یہ تمام گھناؤنے جرائم شراب کے نشہ میں ہر قسم کی تمیز اٹھ جانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔مذکورہ بالا رسالہ نے شراب نوشی کے نقصانات کے متعلق کچھ اعداد و شمار بھی دیئے ہیں جو پیش کئے جا رہے ہیں۔شراب نوشی کے باعث ہونے والی اموات ☆ شراب نوشی کرنے والوں کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے۔شراب نوشی کرنے والے مردوں میں شرح اموات عام شرح سے دگنی اور عورتوں میں عام شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔شراب پینے والوں میں خود کشی کی شرح عام شرح موت سے چھ گنا زیادہ ہے۔پچیس سے چوالیس سال کی عمر کے مردوں میں موت کی چار بڑی وجوہات میں شراب نوشی کا بڑا عمل دخل ہے۔اول حادثات جن میں پچاس فیصد حادثات شراب نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔دوم قتل جن میں سے ساٹھ فیصد قتل شراب نوشی کے زیر اثر ہوتے ہیں۔سوم خود کشی چہارم جگر کی بیماریاں۔شراب نوشی کے باعث ہونے والے سالانہ اقتصادی نقصانات پیداواری ضیاع صحت پر اٹھنے والے اخراجات 186 ۱۴ اعشاریہ 9 بلین ڈالر ۸ اعشاریہ 3 بلین ڈالر