اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 143

وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَآءَ لُوْنَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ (سورۃ النساء آیت ۲) إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ترجمہ۔اے لوگو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں میں سے مردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رحموں (کے تقاضوں ) کا بھی خیال رکھو۔یقینا اللہ تم پر نگران ہے۔پس قرآن کریم یہ اعلان کرتا ہے کہ کسی شخص کو کسی دوسرے پر بحیثیت انسان کوئی برتری حاصل نہیں ہے۔فرمایا۔يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَّ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا۔280- 280 إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (سورۃ الحجرات آیت ۱۴) ترجمہ۔اے لوگو! یقیناً ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بلاشبہ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔یقینا اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور ) ہمیشہ باخبر ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٍ مِنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنهم سه و یک وَلا نِسَاءٌ مِنْ نِّسَاءِ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا وو بالا لقَابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الإِيْمَانِ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظلمون ( سورة الحجرات آیت ۱۲) ترجمہ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! (تم میں سے ) کوئی قوم کسی قوم پر تمسخر نہ کرے۔ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہو جائیں۔اور نہ عورتیں 143