اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page ii of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page ii

عرض ناشر قرآن کریم کی ہر سورة بسم الله الرحمن الرحیم سے شروع ہوتی ہے سوائے سورۃ التوبہ کے۔ہمارے نزدیک یہ قرآن کریم کا حصہ ہے اس لئے سورۃ کی پہلی آیت شمار ہوتی ہے۔تاہم قرآن کریم کو شائع کرنے والے بعض ناشرین بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو سورۃ کی پہلی آیت شمار نہیں کرتے۔اس لئے اگر کسی قاری کو اس کتاب میں درج کسی آیت کریمہ کا حوالہ نہ ملے تو دیئے گئے آیت نمبر میں سے ایک منہا کرلیا جائے۔مثال کے طور پر سورۃ البقرہ آیت نمبر ۲۸۶ جو اس کتاب میں درج ہے قرآن کریم کے بعض نسخوں میں اس کا نمبر ۲۸۵ ہوگا۔عربی متن کے ترجمہ میں جہاں ضروری سمجھا گیا ہے وہاں زائد الفاظ بھی شامل کئے گئے ہیں تا کہ مفہوم واضح ہو جائے۔ان زائد الفاظ اور اصل ترجمہ کی طرز تحریر میں کوئی فرق نہیں ہے۔احادیث کی کتب کے چونکہ بہت سے ایڈیشن موجود ہیں اس لئے حوالہ دیتے ہوئے صرف کتاب کا نام دیا گیا ہے اختصار کی خاطر جلد اور باب کا حوالہ نہیں دیا گیا۔