احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 50
اسی دور میں پاکستان حاصل کرنے کے لئے تحریک چلائی گئی اور پاکستان آزاد ہوا۔شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کے لئے بھی یہ ممکن نہ ہو کہ ان حقائق کو بدل کر پیش کر سکیں کہ آزادی سے قبل انتخابات میں جماعت احمدیہ نے مسلم لیگ کی حمایت کی تھی اور مجلس احرار اور جماعت اسلامی جیسے جماعت احمدیہ کے مخالفین نے مسلم لیگ کی اشد مخالفت کی تھی۔غالباً اس وجہ سے ہی اس دور کے ذکر سے احتراز کیا گیا ہے۔البتہ مہم سے انداز میں یہ ضرور لکھا ہے: " Before the partition, Mirza Mehmud had told his followers that Pakistan was not going to come into existence and that if any such state was created it would be undone۔" (page 46) ترجمہ: تقسیم سے پہلے مرزا محمود نے کہا کہ پاکستان نہیں بنے گا اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آئی تو ختم ہو جائے گی۔حضرت مرزا محمود احمد صاحب نے یہ کب کہا ؟ یہ بیان کہاں شائع ہوا؟ اس کا حوالہ کیا ہے؟ ان باتوں کا فیصلہ میں کوئی ذکر نہیں۔پاکستان میں جماعت احمدیہ پر الزام لگاتے ہوئے ثبوت کی ضرورت نہیں پڑتی۔صرف الزام ہی ثبوت سمجھا جاتا ہے لیکن ہم ثبوت ضرور پیش کریں گے۔امام جماعت احمدیہ نے آزادی سے قبل ہونے والے ہندوستان کی مرکزی اسمبلی کے انتخابات کے بارے میں احمدیوں کو یہ ہدایت دی۔میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ آئندہ الیکشنوں میں ہر احمدی کو مسلم لیگ کی پالیسی کی تائید کرنی چاہیے تا انتخابات کے بعد مسلم لیگ بلا خوف تردید کانگرس سے یہ کہہ سکے کہ وہ مسلمانوں کی نمائندہ ہے۔اگر ہم اور دوسری مسلمان جماعتیں ایسا نہ کریں گی تو مسلمانوں 50