احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 246 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 246

تبلیغ کا مقصد اپنے مذہب کے حق میں دلائل دینا ہے۔اگر دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے حق میں دلیل دینے یا تبلیغ کا حق ہی نہیں تھا تو پھر بہترین دلیل کے ساتھ بحث کیسے ہوسکتی ہے؟ اس آیت کریمہ میں جادِلُهُمُ “ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور لفظ الجدال کا مطلب ہی یہ ہے ایسی گفتگو جس میں طرفین ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اگر فریق مخالف کو تبلیغ کی یا دلیل دینے کی اجازت ہی نہیں تو پھر ایسی گفتگو ہو ہی نہیں سکتی۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (العنكبوت : 47) ترجمہ: اور اہل کتاب سے بحث نہ کرومگر اس (دلیل) سے جو بہترین ہو۔اگر اہل کتاب کو تبلیغ کی اجازت ہی نہیں تھی تو ان سے بحث کس طرح ہو سکتی تھی۔یہ آیات کریمہ ظاہر کرتی ہیں کہ قرآن کریم واضح طور پر مشرکین ، یہودیوں اور عیسائیوں کا یہ حق تسلیم کرتا ہے کہ وہ اپنے مذہب اور اپنے عقائد کے حق میں دلائل دیں اور اگر یہ تبلیغ نہیں تو پھرا اور تبلیغ کس کو کہتے ہیں؟ جماعت احمدیہ کے خلاف آرڈیننس میں بعض اصطلاحات کے استعمال پر پابندی اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ میں تعریفی الفاظ کے ساتھ جنرل ضیاء صاحب 246