احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 163 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 163

جمہوریت بھی کفر ہے۔اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سب وہ مقامات ہیں جہاں بتوں کی پرستش کی جاتی ہے۔(Inside Alqaeda and the Taliban beyond Bin Laden and 9/11 by Syed Saleem Shehzad published by Pluto Press 2011,p174) جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی شروع کی گئی کہ احمدی تو عیسائیوں اور یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔لیکن آخرتان اس پر ٹوٹی کہ پاکستان میں یہ فتویٰ بھی داغا گیا کہ چونکہ حکومتِ پاکستان کے یہودی اور عیسائی ممالک سے تعلقات ہیں ، اس لئے یہ حکومت بھی کافر اور مرتد ہے۔اور چونکہ فوج نے دہشتگردی کے اڈوں پر حملہ کیا ہے، اس لئے پاکستان کی فوج بھی کافر اور مرتد ہے۔اس سے بھی دل نہیں بھرا تو یہ فتولی جاری ہوا کہ سارے حکومتی ادارے طاغوتی ہیں۔شاید یہ وہم اُٹھے کہ پاکستان کا آئین تو بچ گیا۔[ جی وہی آئین جس میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔] تو یہ خبر بھی سن لیں کہ یہ فتویٰ بھی جاری ہو چکا ہے کہ پاکستان کے آئین کی بنیا دہی کفر پر ہے۔(A Debate on Takfeer and Khurooj, Editor Safdar Sial, Printed by Narratives Publication 2012, p111,112,89) اور اس طرح کفر وارتداد کے فتوے لگا کر اپنے کارندوں کو قائل کیا گیا کہ ان کے خلاف جنگ ضروری ہو گئی ہے کیونکہ مرتد تو واجب القتل ہے اور یہ کافر اور مرتد ہیں اور اس طرح ملک میں جگہ جگہ بغاوت کھڑی کی گئی اور خانہ جنگی شروع ہو گئی اور وسیع علاقے ایک لمبا عرصہ حکومت کی عملداری سے باہر نکل گئے۔ہزاروں پاکستانیوں کا خون پانی کی طرح بہایا گیا۔اس کے علاوہ شام اور عراق میں ISIS کی اور نائیجیریا میں بوکوحرام کی فتنہ پردازی دیکھ لیں۔ان سب کی بنیاد کفر وارتداد کے فتوے اور ان کی بنیاد پر شروع کیا جانے والا 163