احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 121
جماعت احمدیہ کا انتباہ درست تھا کہ نہیں۔1978ء میں رابطہ عالم اسلامی کی قرارداد پس منظر اور حقائق 1974ء کے حالات کے بعد جسٹس شوکت عزیز صاحب کے فیصلہ میں 1978ء کے ایک واقعہ کا ذکر آتا ہے اور یہ واقعہ 1978ء میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت کراچی (پاکستان) میں ہونے والا ایک اجلاس ہے جس میں اس فیصلہ کے مطابق جماعت احمدیہ کے خلاف بھی ایک قرارداد منظور کی گئی۔جو قرار داد اس فیصلہ میں درج کی گئی ہے وہ اسی طرح نفرت انگیز مواد پر مشتمل تھی جس کا ذکر ہم کر چکے ہیں اور اس قرارداد میں جماعت احمدیہ کو حسب سابق بغیر دلیل کے یہود کا ، استعماری طاقتوں کا بلکہ ہر کسی کا ایجنٹ قرار دے کر ملت اسلامیہ کے لئے ایک سنگین خطرہ قر را دیا گیا۔اور یہ بے بنیادالزام بھی لگایا گیا تھا کہ نعوذ باللہ احمدیوں نے قرآن کریم میں لفظی تحریف بھی کی ہے اور حسب سابق یہ الزام بھی لگایا تھا کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے جہاد کو منسوخ قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلہ سے اس قرارداد کا متن درج کیا جاتا ہے۔Qadianism is a destructive religious doctrine which hides under the guise of Islam in order to conceal its mischievous and malicious ends۔Its most un-Islamic allegations are: a) Its leader's baseless claim to prophethood۔b) Distortion of Quranic texts c) Falsification of Jihad (Fight in the cause of Islam) Qadianism is the step-daughter of British Imperialism it 121