احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 73 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 73

جماعت اسلامی سے نکال بھی دیا گیا تھا۔ان کا دعوئی تو یہ تھا کہ ہم نے مجلس عمل کا اجلاس بلا کر ان اقدامات کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن دوسرے مخالفین نے ہماری ایک نہ چلنے دی۔جماعت اسلامی نے جو بیان تحقیقاتی عدالت میں پیش کیا اس میں جلی حروف میں underline کر کے یہ استدعا کی۔"The Jammat-i-Islami as such was not a member of this new or was any individual any other direct action committee nor belonging to jammat allowed to enroll itself as a direct action worker۔The Maulana made it quite obvious to everybody by his order and by his action by expelling two of his members of the Jammat for alleged disobedience of his orders that the jammat did not believe in or support the direct action in any manner and had completely dissociated from all such activities۔" ترجمہ: جماعت اسلامی بحیثیت جماعت اس نئی یا کسی اور ڈائریکٹ ایکشن کمیٹی کی ممبر نہیں تھی اور نہ اس کے کسی کارکن کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ ڈائر یکٹ ایکشن کے کارکن کی حیثیت سے اپنا نام لکھوائے۔مولانا نے اپنے حکم سے اور اپنے اس عمل سے کہ جن دوممبران نے اس حکم کی نافرمانی کی تھی انہیں جماعت سے خارج کر دیا گیا تھا، یہ بالکل واضح کر دیا تھا کہ جماعت نہ تو کسی طرح کے ڈائریکٹ ایکشن پر یقین رکھتی ہے اور نہ اس کی حمایت کرتی ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو بالکل علیحدہ کرتی ہے۔تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ سے ظاہر ہے کہ جب فروری کے آخر میں اس تحریک نے زور پکڑ ا یعنی یہ شورش اصل مراحل میں داخل ہوئی تو اُس وقت شورش چلانے والے ڈائریکٹ 73