احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 144
احمدیوں کو شناخت کرنے اور ان کی لسٹ بنانے کا مطالبہ ایک Amicus Curiae ( وہ ماہرین جنہیں عدالت اپنی اعانت کے لئے طلب کرتی ہے ) نے اس مطالبہ کا جواز قرآن کریم سے پیش کرنے کی کوشش میں کہا: "While taking guidance from the verse 10 of Surah Mumtahinah, the learned amicus curiae has contended that the Islamic State can examine any of its individuals to identify the veracity of claim about his religion۔" (page 27) ترجمہ: سورۃ ممتحنہ کی آیت 10 سے راہنمائی لیتے ہوئے فاضل ماہر نے کہا کہ اسلامی ریاست کسی بھی فرد کے عقائد کے بارے میں دعاوی کی سچائی جاننے کے لئے تحقیقات کر سکتی ہے۔اس آیت میں یہ مضمون نہیں بیان ہوا کہ ریاست ہر کسی کے عقائد کی چھان بین شروع کر سکتی ہے۔اس آیت کریمہ میں یہ بیان ہوا ہے کہ جب مومن عور تیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آئیں تو ان کا امتحان کر لیا کرو اور اگر وہ واقعی مومن ہوں تو انہیں کفار کی طرف مت لوٹاؤ۔یہ تو ظاہر ہے کہ اُس وقت مکہ کے مشرکین اور مدینہ کی اسلامی ریاست کے درمیان کئی جنگیں ہو چکی تھیں اور ان حالات میں اگر دشمن کی ریاست سے کوئی عورت مدینہ آجاتی تو احتیاط کا تقاضا یہی تھا کہ اس سے سوالات کر لئے جائیں کہ یہاں آنے کا مقصد کیا ہے؟ اس کی مصلحت ظاہر ہے۔اس آیت کریمہ کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں کہ اسلامی ریاست کو یہ اختیار ہے کہ اپنے شہریوں کے عقائد کے بارے میں کرید کرید کر چھان بین کرتی پھرے۔یہ اسی طرح تھا جس طرح موجودہ دور میں جب ایک ملک سے کوئی دوسرے ملک جائے خواہ مکمل امن کی حالت میں ایسا کیا جائے تو ویزا دینے سے قبل بنیادی سوالات کئے جاتے ہیں 144