احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 118 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 118

قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی 5 ستمبر کی کارروائی کے آخر پر اور 6 ستمبر کی کارروائی کے صفحہ 3005 سے 3049 پر اٹارنی جنرل صاحب کی تقریر موجود ہے جسے دیکھ کر موازنہ کیا جاسکتا ہے۔اور اس اشاعت کے صفحہ 3047 پر اٹارنی جنرل صاحب نے ایک بار پھر یہ واضح کیا تھا کہ اگر آپ انہیں اقلیت قرار بھی دے دیں تو انہیں اپنے مذہب کو Profess, practice and propagate کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔اور ممبران نے آئین کی پاسداری کا حلف اُٹھایا ہوا ہے۔بھٹو صاحب کی قومی اسمبلی اور پھر سپریم کورٹ میں تقریر دوسری تقریر جس کا خاص طور پر جسٹس شوکت عزیز صاحب نے ذکر کیا ہے وہ اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی تقریر تھی جو کہ 7 ستمبر 1974 ء کو قومی اسمبلی میں دوسری آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل کی گئی تھی۔عدالتی فیصلہ میں صفحہ 70 سے صفحه 74 تک وزیر اعظم کی اس تقریر کا متن درج کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے ریکارڈ سے اُس روز کی کارروائی حاصل کی گئی۔چنانچہ The National Assembly of 39۔Pakistan-Debates Vol no پر 7 ستمبر 1974ء کی کارروائی شائع ہوئی ہے اور اس کے صفحہ 565 سے 570 پر بھٹو صاحب کی یہ تقریر موجود ہے۔ایک بار پھر افسوس سے عرض کرنا پڑتا ہے کہ متعدد مقامات پر عبارات تبدیل کر کے اس تقریر کو اس فیصلہ میں درج کیا گیا ہے۔یہ سوال کہ ایسا کیوں کیا گیا ؟ ایک اہم سوال ہے لیکن اس کا جواب ایک تفصیلی موازنہ، قانونی اور نفسیاتی تجزیہ کا تقاضا کرتا ہے لیکن یہ حقیقت اہم ہے کہ ایسا کیا گیا۔اور یہ سوال بھی اہم ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا ؟ 118