احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 117 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 117

اگر علیحدہ مذہب تصور کیا جائے تو کم از کم یہ حقوق اسے دینے پڑیں گے۔ظاہر ہے کہ 1984ء میں جماعت احمدیہ کے خلاف نافذ کیا جانے والا آرڈیننس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ بھی ان حقوق کو سلب کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ایک طرف تو اس عدالتی فیصلہ میں اٹارنی جنرل صاحب کی سپیشل کمیٹی میں آخری تقریر کو ایک تاریخی خطاب قرار دیا گیا ہے اور دوسری طرف اسی تقریر کا یہ اہم حصہ اس عدالتی فیصلہ کی نفی بھی کرتا ہے۔چنانچہ اس مخمصے سے بچنے کے لئے ، عدالتی فیصلہ میں اس مقام پر تقریر کے الفاظ بھی بدل دیئے گئے ہیں۔چنانچہ او پر درج کئے گئے کی جگہ یہ الفاظ درج کیے گئے ہیں : "But it is my duty to make it clear to the worthy members that if you declare a portion of your citizen population a separate religious group, then not only your constitution but also your religion demands you to safeguard their rights to give them their right to preach and practice their religion۔I would not like to comment any further as I am very sure that there is very little time available۔(page 6465) اس مقام پر Propagate اور profess کے الفاظ کو نکال کر حقیقت پوشیدہ کرنے کی بہت نا کام سی کوشش کی گئی ہے۔اسی طرح اٹارنی جنرل صاحب کی تقریر میں جہاں پر Mirza Ghulam Ahmad of Qadian کے الفاظ تھے ، ان کو بدل کر ان کی جگہ Mirza Qadiani کے الفاظ متن میں شامل کر دیئے گئے ہیں اور ایسا کرنے کی وجہ ظاہر ہے۔117