احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 115 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 115

اس تقریر میں جہاں جہاں الفاظ ''Status in Islam‘ آتے تھے انہیں تبدیل کر کے 'Position or status within the frame of Islam کر دیا گیا ہے۔اس طرح اس سقم کو دور کرنے کی ناکام سی کوشش کی گئی ہے۔66 اسی طرح اپوزیشن کے 37 اراکین نے جو قرار داد پیش کی تھی اسے اٹارنی جنرل صاحب نے تقریر کے آغاز میں پڑھ کر سنایا تھا، اس کے الفاظ بھی جگہ جگہ تبدیل کر کے اس فیصلہ میں درج کئے گئے ہیں۔عدالتی فیصلہ میں تبدیل شدہ الفاظ اس لئے شامل کئے گئے ہیں کہ اٹارنی جنرل صاحب نے کہا تھا کہ وزیر قانون کے موشن کے اندر خود تضاد موجود ہے یعنی قانونی سقم موجود ہے۔انہوں نے کہا تھا: "The motion is contradiction in terms❞ اس فیصلہ میں یہ الفاظ تبدیل کر کے اس طرح شامل کئے گئے ہیں: "The motion is in itself conflicting" (page 63) اسی طرح تقریر کے اس حصہ کے الفاظ بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں جس میں اٹارنی جنرل صاحب نے اپوزیشن کی قرارداد کے اندر تضاد کی نشاندہی کی تھی۔اٹارنی جنرل صاحب نے کہا تھا: "Again Sir, with all respect, the resolution moved by thirty seven members is, in my opinion, in some parts contradictory"۔ترجمہ: پھر سر! ادب سے عرض ہے کہ وہ قرار داد جو کہ 37 اراکین نے پیش کی ہے میرے خیال میں اس کے کچھ حصوں میں تضاد موجود ہے۔ان الفاظ کو تبدیل کر کے اس فیصلہ میں اس طرح درج کیا گیا ہے: 115