احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 102
استعمال کر کے ان سے تنسیخ جہاد کے فتاویٰ حاصل کئے اور کلام اللہ کا مطلب بدلوایا۔( تحریک ختم نبوت از شورش کاشمیری، ناشر مطبوعات چٹان مئی 1990 صفحہ 14) 4۔اہل حدیث میں مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے انگریزوں کو خوش کرنے کے لئے جہاد کو منسوخ قرار دیا اور زمین انعام میں حاصل کی۔(تحریک ختم نبوت صفحہ 16 ) 5- علیگڑھ کالج بنانے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن سے اپنے کالج کا سنگ بنیا درکھوایا۔( تحریک ختم نبوت صفحه 17 ) 7- مفتی محمود صاحب کی جمعیت العلماء اسلام پر یہ الزام کہ وہ قادیانیوں کا بغل بچہ ہیں اور ان کے جلسے بھی قادیانیوں کے چندے سے ہوتے ہیں۔چٹان 20 جولائی 1970 ، صفحہ ،4 ، 6 ، چٹان 17 راگست 1970 ، صفحہ 4 چٹان 27 جولائی 1970 ، صفحہ 6) تو جہاں تک ایجنٹوں کا تعلق ہے ان کی جولسٹ شورش کا شمیری صاحب نے بنائی تھی وہ تو بہت طویل تھی۔عدالتی فیصلہ میں ان کی کتاب عجمی اسرائیل کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔اس کتاب میں شورش صاحب نے جماعت احمدیہ پر الزام لگاتے ہوئے کس طرح کے ثبوت دیئے ہیں ملاحظہ فرما ئیں۔وہ لکھتے ہیں : اس وقت میرے سامنے وہ کتاب نہیں ، مصنف اور کتاب کا نام بھی یاد نہیں آرہا۔پاکستان کے ایک بڑے افسر عاریتاً لے گئے۔پھرا اپنی نظر بندی کے باعث میں ان سے یہ کتاب واپس نہیں لے سکا۔( عجمی اسرائیل بار دوئم صفحہ 18) 102