احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 76 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 76

مدد سے یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ خدانخواستہ احمدی اپنے وطن کے وفادار نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں اور ماضی میں بھی اکثر اس طرز پر احمدیوں کے خلاف تعصب کو بھڑ کانے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک مذہبی بحث میں کبھی سیاسی اور کبھی مالی امور کا ذکر عجیب تو لگتا ہے بہر حال جن موضوعات پر اعتراضات کئے گئے ہیں ان کے حقائق سامنے رکھنا ضروری ہے۔1952ء اور 1971ء کے دوران امریکی مدد میں نشیب وفراز کیوں آئے؟ اس فیصلہ کے صفحہ 49 پر لکھا ہے: "In view of a tilt towards the US in foreign policy, the economic assistance from America which was less than $10 million in 1952 rose to $380 million in 1963۔Pakistan responded with acts of friendship XXMirza Muzaffar Ahmad(M۔M Ahmad), the grandson of notorious bureaucrat Mirza Ghulam Ahmad, a Finance Secretary and afterwards the Deputy Chairman of the Planning Commission of Pakistan۔" became ترجمه: خارجہ پالیسی میں امریکہ کی طرف جھکاؤ کے پس منظر میں امریکہ کی طرف سے اقتصادی مدد جو کہ 1952ء میں 10 ملین ڈالر تھی 1963ء میں بڑھ کر 380 ملین ڈالر ہو گئی اور پاکستان اس کا جواب دوستی کے اقدامات سے دینے لگا۔مرزا مظفر احمد (ایم ایم احمد ) کو جو کہ مرزا غلام احمد کا پوتا اور بہت بدنام سرکاری ملازم تھا پہلے سیکرٹری خزانہ اور پھر پاکستان کے پلاننگ کمیشن کا ڈپٹی چیئر مین لگادیا گیا۔اس طویل فیصلہ میں اپنے ہی کئی حصوں کی تردید کا مواد موجود ہے جیسا کہ گزشتہ قسط میں حوالے درج کئے گئے تھے کہ 1953ء میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ حکومت چوہدری 76