احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 47
فیضان حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔کیا خلفاء راشدین کی پیروی کی کوئی ضرورت نہیں تھی؟ کیا مجددین کی پیروی کی ضرورت نہیں تھی ؟ کیا ائمہ اہل بیت کی روحانی پیروی بے سود تھی؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مہدی اور مسیح کی آمد کی خبر دی تھی اس کی روحانی پیروی کی ضرورت نہیں؟ یہ تحریر احمدیت کے خلاف تھی کہ اسلام کے ہر روحانی فیضان کے خلاف اعلان جنگ تھا؟ اہل کشمیر کی مدد کے لئے جماعت احمدیہ کی کاوشوں کی مخالفت۔پس پردہ کون تھا؟ ایک اور بات جس کا ذکر اس موضوع پر لکھی گئی تحریروں میں بار بار کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اصل میں مہاراجہ کشمیر کے خلاف آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی مہم کی سر پرستی انگریز حکمران کر رہے تھے اور یہ حکمران مہاراجہ کشمیر کے خلاف تھے اور یہی وجہ تھی کہ کانگرس اس تحریک کے خلاف تھی۔اس کے علاوہ اس خیال کا بھی اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ حضرت امام جماعت احمدیہ کو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا صدر بنانے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے انگریزوں سے اچھے تعلقات تھے اور یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اس طرح وہ انگریزوں اور اس کمیٹی کے درمیان رابطہ کا کام سرانجام دے سکیں گے۔برطانوی حکومت کی بہت سی دستاویزات جو کہ پہلے خفیہ تھیں اب declassify کر دی گئی ہیں اور ہر کوئی ان کا جائزہ لے کر اس بارے میں حقیقت جان سکتا ہے۔جب ان فائلوں کا جائزہ لیا گیا تو بالکل برعکس صورت حال سامنے آئی۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ہندوستان کی حکومت اہل کشمیر کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے جماعت احمدیہ کی کاوشوں کی مسلسل مخالفت کر رہی تھی۔اس سلسلہ میں ایک مثال پیش کی جاتی ہے۔جب 47