احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 193 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 193

اس عدالتی فیصلہ میں درج باتوں کی تردید کر رہی ہیں۔ایک بے بنیادالزام اس فیصلہ کے صفحہ 49 پر یہ مفروضہ درج ہے کہ احمدی کلیدی عہدوں پر کس طرح لگائے جاتے تھے؟ "They collaborated both with the military rulers and the bureaucracy to get key posts in fast expanding economic institutions and public organizations۔" ترجمہ: انہوں نے ( یعنی احمدیوں نے ) فوجی حکمرانوں اور بیورو کریسی کے تعاون سے پاکستان کے تیزی سے ترقی پانے والے اقتصادی اور پبلک اداروں میں کلیدی اسامیوں پر قبضہ کر لیا۔جیسا کہ ہم پہلے عرض کر چکے ہیں کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کا تعلق جماعت اسلامی سے رہ چکا ہے اور ان کے ٹکٹ پر ایک مرتبہ الیکشن بھی لڑا تھا گو کا میاب نہیں ہو سکے تھے اور یہ یاد کراتے جائیں کہ جب جنرل ضیاء صاحب کی آمریت تھی تو جماعت اسلامی شروع میں ان سے بھر پور تعاون کر رہی تھی اور ان کی کابینہ میں عہدے بھی قبول کر رہی تھی۔اس پس منظر کے باوجود جماعت احمدیہ پر بغیر ثبوت کے یہ اعتراض ایک بے معنی دعوے سے زیادہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا ، جس کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔Eye of the Pakistan Owen Bennet Jones۔Storm میں لکھتے ہیں : "Throughout his period in office Zia rewarded the only political party consistent him to offer 193 support,