احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page xviii of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page xviii

ٹھوس تاریخی حقائق سامنے رکھیں گے جن کو پڑھ کر ہر شخص اس معاملہ میں آزادانہ رائے قائم کر سکتا ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ عدالتی فیصلہ میں صرف جماعت احمدیہ کے اشد مخالفین کی تحریروں کو تاریخی ماخذ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ان میں سے کسی کو کسی طرح بھی معتبر تاریخی ماخذ نہیں قرار دیا جا سکتا۔ان کتب میں دلائل کی بجائے محض غیظ و غضب کے اظہار کو ہی کافی سمجھا گیا ہے۔لیکن ہم جو بھی تبصرہ پیش کریں گے اس کی تائید میں قابل اعتبار حوالے پیش کریں گے۔vi