احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 143 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 143

دوسروں پر یہ الزام لگادیا جائے لیکن حقائق یہی تھے جو کہ درج کر دیئے گئے ہیں۔اس پس منظر میں سعودی سر پرستی میں کام کرنے والی کسی تنظیم کا یہ الزام کہ احمدی نعوذ باللہ صیہونیت کے پیروکار ہیں ایک مضحکہ خیز الزام ہے اور اسے سنجیدگی سے بھی نہیں لیا جا سکتا۔ان حقائق کی روشنی میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ جب کوئی شخص یا کوئی تنظیم یا کوئی گروہ جماعت احمد یہ پر یہ مغربی طاقتوں کا یا اسرائیل کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتا ہے تو اس شخص ، گروہ یا تنظیم کی تحقیقات ہونی ضروری ہیں کہ کہیں وہ خود تو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔احمدیوں کے خلاف قتل مرتد کے فتوے سے ملک میں بغاوت تک کا خون ریز سفر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ میں ایک مطالبہ کا بار بار ذکر ملتا ہے اور وہ یہ کہ کسی طرح یہ معلوم ہو جائے کہ پاکستان میں احمدی کہاں کہاں ہیں؟ کون کون احمدی ہے؟ Identify کا لفظ بار بار استعمال کیا گیا ہے یعنی جب بھی احمدی اپنی معمول کی زندگی گزار نے کے لئے یا ملازمت کی تلاش کے لئے نکلیں تو ہر مرحلہ پر واضح ہو جائے کہ یہ شخص احمدی ہے۔کوئی تو امتیازی نشان ایسا ہو کہ راہ چلتے بھی معلوم ہو سکے کہ یہ احمدی جا رہا ہے اور اس فیصلہ میں بار بار لکھا گیا ہے کہ احمدیوں کی کسی طرح ایک مکمل اور صحیح لسٹ بن جائے۔حکومت عقائد کی چھان بین کا کوئی ایسا سائنسی طریقہ دریافت کرے کہ مکمل طور پر علم ہو جائے کہ ہر شہری کے عقائد کیا ہیں اور اس طرح احمدیوں کی صحیح تعداد بھی معلوم ہو جائے۔اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ نادرا ( Nadra) کا ریکارڈ نامکمل ہے اور اس میں سارے احمدی شامل نہیں ہیں۔143