احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 134 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 134

سوال یہ ہے کہ اچانک جولائی 1978ء میں جہاد کی کیا ضرورت پیش آگئی کہ اس کی آڑ میں جماعت احمدیہ پر حملے کئے جا رہے تھے اور اس کا نفرنس کے بعد کہاں جہاد کیا گیا ؟ اور کس کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا؟ اور اس کے کیا نتائج نکلے؟ کیا یہ ضرورت بڑی مغربی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کے لئے پیش آئی تھی؟ یا مغربی طاقتوں کی خدمت کرنے کے لئے پیش آئی تھی ؟ اور ان کی جنگ میں ان کی مدد کرنے کے لئے پیش آئی تھی؟ بجائے سیاسی نتائج اخذ کرنے کے ہم صرف چند حقائق پیش کر دیتے ہیں۔پڑھنے والے آزادانہ طور پر اپنا نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔اپریل 1978ء میں نور محمد ترکئی صاحب کی قیادت میں کمیونسٹ گروہ نے صدر داؤد کا تختہ الٹ دیا یعنی رابطہ عالم اسلامی کی اس کا نفرنس سے صرف تین ماہ قبل۔ظاہر ہے یہ بات امریکی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے لئے پریشان کن تھی۔اس سے قبل کہ سوویت یونین افغانستان میں فوجیں داخل کرتا امریکہ کی حکومت افغانستان میں کمیونسٹ حکومت کے خلاف محاذ بنانے والے مجاہدین کے گروہوں کی مدد شروع کر چکی تھی اور ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ ایسا عمداً کیا گیا تھا تا کہ سوویت یونین افغانستان میں اپنی افواج داخل کر لے اور افغانستان سوویت یونین کا ویتنام ثابت ہو۔(Robert Worley 2015 Cold War Strategies۔Orchestrating the Instruments of Power: A Critical Examination of the U۔S۔National Security System۔University of Nebraska Press۔p۔159) (Ali Riaz (2008)۔Faithful Education: Madrassahs in South Asia۔Rutgers University Press۔p۔104) 134