اسلام میں اختلافات کا آغاز

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 132

اسلام میں اختلافات کا آغاز — Page 78

بھی بے احتیاطی سے اس مقام پر ٹھو کر کھائی ہے اور دوسروں کو گمراہ کرنے کا باعث بن گئے ہیں۔حضرت عثمان اور دیگر صحابہ کی بریت میں اس مختصر وقت میں پوری طرح ان غلطیوں پر تو بحث نہیں کر سکتا۔جن میں یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں لیکن میں اختصار کے ساتھ وہ صحیح حالات آپ لوگوں کے سامنے بیان کر دوں گا جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ ہر ایک فتنہ سے یا عیب سے پاک تھے۔بلکہ ان کا رویہ نہایت اعلیٰ اخلاق کا مظہر تھا اور ان کا قدم نیکی کے اعلیٰ مقام پر قائم تھا۔باغیوں کا دوبارہ مدینہ میں داخل ہونا میں بتا چکا ہوں کہ مفسد لوگ بظاہر رضامندی کا اظہار کر کے اپنے گھروں کی طرف واپس چلے گئے۔کوفہ کے لوگ کوفہ کی طرف۔بصرہ کے لوگ بصرہ کی طرف اور مصر کے لوگ مصر کی طرف۔اور اہل مدینہ امن و امان کی صورت دیکھ کر اور ان کے کوٹنے پر مطمئن ہوکر اپنے اپنے کاموں پر چلے گئے لیکن ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ ایسے وقت میں جب کہ اہل مدینہ یا تو اپنے کاموں میں مشغول تھے یا اپنے گھروں میں یا مساجد میں بیٹھے تھے۔اور ان کو کسی قسم کا خیال بھی نہ تھا کہ کوئی دشمن مدینہ پر چڑھائی کرنے والا ہے۔اچانک ان باغیوں کا لشکر مدینہ میں داخل ہوا اور مسجد اور حضرت عثمان کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور تمام مدینہ کی گلیوں میں منادی کرا دی گئی کہ جس کسی کو اپنی جان کی ضرورت ہو اپنے گھر میں آرام سے بیٹھا رہے اور ہم سے برسر پیکار نہ ہو اور نہ خیر نہ ہوگی۔ان لوگوں کی آمد ایسی 78