اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 410
410 ہوئی جو کہ مختلف مقالوں کا مجموعہ ہے اس کا بھی حضور انور نے دفاع کرتے ہوئے 7 مارچ2008ء کو خطبہ ارشاد فرمایا اور اس کتاب کے اصل مقاصد کو بیان کیا۔اس کتاب میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ امریکن اور افریقن مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بھی اسلام میں دلچسپی ظاہر ہو رہی ہے یہ بات بیان کر کے بتانا یہ چاہتے ہیں کہ اس کا اصل مقصد سیاسی ہے۔حضور انور نے فرمایا۔دو بہر حال یہ بہت ہی سوچی سمجھی سکیم کے تحت اسلام پر حملے ہیں۔ایک آدھ بات میں نے بیان کر دی ہے۔کیونکہ یہ مختلف پیپرز ہیں ، مقالے ہیں اور مقالوں کا مجموعہ ہے۔اسلام کے بارے میں بیچ بیچ میں بعض اچھی باتیں بھی ظاہر کی گئی ہیں۔لیکن جو بھی صورت حال ہو جب اس طرح اسلام کی طرف توجہ دلانے والے نتائج سامنے آئیں گے تو اسلام مخالف طاقتوں کا ایک منظم کوشش کے لئے جمع ہونا ضروری ہے اور ضروری تھا ، جودہ ہوگئیں ،، (خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 99) امریکہ میں قرآن کریم کو جلانے کی مذموم کوشش پر جماعت احمد بیکا رو عمل امریکہ میں ایک چرچ کے پادری نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ مذموم کوشش کی اور بہانہ یہ بنایا کہ قرآن کریم چونکہ دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے اس لئے اس کو جلایا جاتا چاہئے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ نے 20 اگست 2010ء کو خطبہ ارشاد فرمایا اور پادری کی اس حرکت کے خلاف قدم اٹھنے کی ھدایت فرمائی جماعتی کوشش سے اس کی پہلی کوشش تو نا کام ہوئی لیکن بعد میں اس نے یہ مذموم حرکت کر ہی دی۔جس پر حضور نے اس سلسلہ میں 25 مارچ