اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 403 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 403

403 طرح ڈینش جرنلسٹ یونین کی میٹنگ میں بھی جماعت احمدیہ کے وفد نے شرکت کر کے اپنا مؤقف ان کے سامنے پیش کرتے ہوئے فرمایا۔ڈنمارک کا قانون آزادی ضمیر کی اجازت دیتا ہے مگر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ دوسروں کے مذہبی راہنماؤں اور قابل تکریم ہستیوں کی ہتک کی جائے۔اس معاشرہ میں جہاں مسلمان اور عیسائی اکٹھے رہ رہے ہیں وہاں ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو امن قائم نہیں ہو سکتا نیز اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں بتایا کہ اسلام آزادی ضمیر کی اجازت دیتا ہے مگر اس سے کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔“ اس کے علاوہ 2 دسمبر کو 2 TV کے نمائندگان نے مشن ہاؤس آکر مکرم نعمت اللہ بشارت صاحب کا انٹرویو لیا جس میں خاکوں کی اشاعت پر پر زور احتجاج کیا گیا۔جبکہ 9جنوری 2006ء کو جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔دیکھیں الفضل انٹر نیشنل 21 اپریل 2006ء) ڈینش کارٹونوں کی ایک بار پھر اشاعت اور جماعت احمدیہ کا احتجاج سن 2008ء میں ایک بار پھر ڈینش اخبارات میں آنحضرت صلی کے خاکے طبع ہوئے جس سے ایک بار پھر احمدیوں کے دل چھلنی ہو گئے۔اس کی دوبارہ اشاعت پر بہانا یہ بنایا گیا کہ ہم بدلہ لے رہے ہیں کہ پولیس نے تین آدمیوں کو گرفتار کیا ہے جو ایک کارٹون بنانے والے کو مارنا چاہتے تھے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 15 فروری 2008ء کو خطبہ ارشاد فرمایا۔آپ نے فرمایا ہمارا فرض تھا کہ ہم ان کو سمجھاتے سو ہم نے انہیں سمجھایا لیکن یہ ہمارے دل دکھانے سے باز نہیں آتے اب ہمارا کام ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکیں اور پہلے سے