اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 404 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 404

404 بڑھ کر اس رسول کے پاک اسوہ کو قائم کرنے کی اور اپنی زندگیوں پر لاگو کرنے کی کوشش کریں۔اور پہلے سے بڑھ کر ہم رسول پاک تعلیم پر درود بھیجیں۔اللہ تعالیٰ سب قدرتوں کا مالک ہے وہ خود اپنی قدرت دکھائے گا۔نیز آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش فرمایا کہ مسلمان وہ قوم ہے جو اپنے بنی کریم کی عزت کے لئے جان دیتے ہیں اور وہ اس بے عزتی سے مرنا بہتر سمجھتے ہیں کہ ایسے شخص سے دلی صفائی کریں اور ان کے دوست بن جائیں جن کا کام دن رات یہ ہے کہ وہ ان کے رسول کریم علی اہلیہ کو گالیاں دیتے ہیں اور اپنے رسالوں اور کتابوں اور اشتہارات میں نہایت تو بین سے ان کا نام لیتے ہیں اور نہایت گندے الفاظ میں ان کو یاد کرتے ہیں۔آپ یاد رکھیں کہ ایسے لوگ اپنی قوم کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں کیونکہ وہ ان کی راہ میں کانٹے بوتے ہیں۔اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ہم جنگل کے سانپوں اور بیابانوں کے درندوں سے صلح کرلیں تو یہ ممکن ہے مگر ہم ایسے لوگوں سے صلح نہیں کر سکتے جو خدا کے پاک نبیوں کی شان میں بدگوئی سے باز نہیں آتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ گالی اور بد زبانی میں ہی فتح ہے مگر ہر ایک فتح آسمان سے آتی ہے۔“ (مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت صفحہ 14) ( خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 73) جرمنی میں پوپ کا قرآن کریم ، اسلام اور باہء اسلام کے خلاف ایک لیکچر اور جماعت کی طرف سے اس کا دفاع ستمبر 2006 ء میں روم کے کیتھولک پوپ Joseph Ratzinger نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران ریکسن برگ یونیورسٹی میں ایک لیکچر دیا۔جو مغرب اور اسلام کے درمیان تناؤ