اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 357
357 جواب مضمون لکھا جس میں آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے ناقابل تردید دلائل کے ثبوت پیش فرمائے اور لکھا۔میں تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آسمان کے نیچے اعلیٰ اور اکمل طور پر زندہ رسول صرف ایک ہے یعنی محمد مصطفی جلیلی ایک اسی ثبوت کے لئے خدا نے مجھے مسیح کر کے بھیجا ہے جس کو شک ہو وہ آرام اور آہستگی سے مجھ سے یہ اعلی زندگی ثابت کروا لے۔اگر میں نہ آیا ہوتا تو کچھ عذر بھی نہ تھا مگر اب کسی کے لئے عذر کی جگہ نہیں کیونکہ خدا نے مجھے بھیجا ہے تا میں اس بات کا ثبوت دوں کہ زندہ کتاب قرآن ہے اور زندہ دین اسلام ہے اور زندہ رسول محمد مصطفی صلی ہے۔دیکھو میں زمین اور آسمان کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ باتیں سچ ہیں اور خدا و ہی ایک خدا ہے جو کلمہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ میں پیش کیا گیا ہے اور زندہ رسول وہی ایک رسول ہے جس کے قدم پر نئے سرے سے دنیا زندہ ہو رہی ہے۔نشان ظاہر ہورہے ہیں۔برکات ظہور میں آ رہے ہیں۔غیب کے چشمے کھل رہے ہیں۔پس مبارک وہ جو اپنے تئیں تاریکی سے نکال لے۔“ مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 388 لندن پرنٹ) 66 جیسا کہ اشتہار دیا گیا تھا بشپ لیفر ائے نے اس کے مطابق ”زندہ رسول“ کے عنوان پر تقریر کی اس کے بعد جب سوالات کا موقعہ دیا گیا تو مفتی محمد صادق صاحب وہیں موجود تھے آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پر شوکت مضمون پڑھنا شروع کیا۔اس مضمون کی خصوصیت یہ تھی کہ اگرچہ یہ ایک دن پہلے لکھا گیا تھا لیکن اس میں بشپ صاحب کے تمام سوالوں کا جواب تھا اور لوگ حیران تھے کہ اس قدر جلد بشپ صاحب کی تقریر کا جواب کس طرح تیار ہوا اور چھپ کر اس طرح منظر عام پر آ گیا۔اس مضمون کی بدولت اسلام کو ز بر دست فتح نصیب ہوئی اور اسلام کی فتح کا ہر طرف شور مچ گیا اور بشپ صاحب کو پھر سے خفت اٹھانی