اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 409
409 ذکر فرمایا ہے اس فلم کا مقصد صرف یہ ہے کہ اسلام کے بارے میں یہ دکھایا جائے کہ اسلام دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے اور قرآن کریم کی جس آیت کا حوالہ پیش کرتا ہے وہ جنگ کے بارے میں ہے لیکن اگلی بات بیان نہیں کرتا کہ جب جنگ ختم ہو جائے تو قیدیوں کو احسان کرتے ہوئے یافد یہ لیکر انہیں آزاد کر دو۔اس کے ساتھ ساتھ جماعت نے بھی بالینڈ میں دیگر ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھے اور انہیں مل کر حضور انور ایدہ اللہ کا پیس کا نفرنس کا ایڈریس بھی دیا گیا۔اس سے وہاں کی فضاء کافی حد تک صاف ہو گئی۔اس کے بعد حضور انور نے 28 مارچ2008 ء کے خطبہ میں فرمایا۔ہالینڈ کی جماعت کو اس شخص ولڈ رز ( Wilders) ایم پی ، پر یہ بات واضح کر دینی چاہئے کہ بے شک ہم قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے اور نہ ہی کبھی ہم قانون اپنے ہاتھ میں لیکر تم سے بدلہ لیں گے لیکن ہم اس خدا کو ماننے والے ہیں جو حد سے بڑھے ہوؤں کو پکڑتا ہے۔اگر اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئے تو اس کی پکڑ کے نیچے آسکتے ہو۔پس خدا کا خوف کرتے ہوئے اپنی حالت کو بدل لو۔بے شک ہم تو خدا کے ماننے والے ہیں، اس خدا کے ماننے والے ہیں جو رفیق ہے اور اس صفت کے تحت وہ مہربانی کرنے والا بھی ہے، ہمدردی کرنے والا بھی ہے، رحم کرنے والا بھی ہے، نقصان سے بچانے والا بھی ہے اور امن سے رکھنے والا بھی ہے۔اور اللہ کی صفات میں رنگین ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ہم تمہاری ہمدردی اور تمہیں بچانے کے لئے کہتے ہیں کہ اپنی حالت بدلو۔یا ایک آخری کوشش ہے اس کے بعد آغرض عَنِ الْجَاهِلِین کے حکم کے تحت ہم معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں اور وہ اپنے نبی صل اللہ کے دین کی عزت و توقیر قائم کرنا جانتا ہے اور خوب جانتا ہے۔“ (خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 137) اسی طرح ہالینڈ میں ایک کتاب Women Embracing Islam کے ذریعہ