اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 408 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 408

408 بھی ایسا ملک ہے جس کا اکثر حصہ سمندر سے نکالا ہوا ہے ،طوفان تو بلندیوں اور پہاڑوں کو بھی نہیں چھوڑتے ، یہ تو برابر کی جگہ ہے بلکہ بعض جگہ نیچی بھی ہے۔‘ اس طرح آپ نے اس ملک کے باشندوں کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے ان طوفانوں کو اپنے پر وارد کرنے کا موجب نہ ہوں۔اس کے ساتھ ہی آپ نے افراد جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔پس ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں اتمام حجت کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائے۔اسلام کی صحیح تصویر دنیا کو دکھائیں۔عیسائیوں کوبھی، یہودیوں کو بھی ،لامذ ہبوں کو بھی اور مسلمانوں کو بھی جو تمام نشانات دیکھنے کے باوجود مسیح موعود کا انکار کر رہے ہیں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔مگر میں نہ آیا ہوتا تو ان بلاؤں میں کچھ تاخیر ہو جاتی ، پر میرے آنے کے ساتھ خدا کے 66 غضب کے وہ مخفی ارادے جو ایک بڑی مدت سے مخفی تھے ظاہر ہو گئے۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 268 مطبوعہ لندن ) فتنہ نام سے ولڈ رز کی فلم کی ناپاک جسارت اور اس کا جواب ہالینڈ کے ممبر پارلیمنٹ غیرت ولڈرز نے اسلام اور قرآن کریم کے خلاف ایک فلم ”فتنہ کے نام سے 27 مارچ 2008ء کو جاری کی جس میں آنحضرت صلیم اور قرآن کریم کے بارے میں نہایت درجہ نا مناسب اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔اور یہ لکھا کہ قرآن کریم دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے اس کا آدھا حصہ پھاڑ کر ( نعوز باللہ ) الگ کر دینا چاہئے۔اس کے دفاع کے طور پر حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 29 فروری 2008ء کو ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں آپ نے اس فلم کے ذریعہ کی جانے والی شرارت کا