اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 407
407 موعود کے ذریعہ سے ہی ملی ہوئی علم و معرفت ہے جس کو ہم استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہر احمدی بغیر کسی احساس کمتری کے بڑے بڑے لیڈروں اور مذہبی سر براہوں کو بھی اسلام کا پیغام پہنچارہا ہے۔دوسرے اگر لیڈروں کو ملنے جاتے ہیں تو مدد لینے جاتے ہیں یا دنیاوی مفادات لینے جاتے ہیں کبھی اسلام کا پیغام پہنچانے کی جرات نہیں کرتے۔“ ( خطبات مسرور جلد 9 صفحه 609) اس کے ساتھ ہی حضور انور نے اس ملاقات کی تفصیل بھی بیان فرمائی۔ہالینڈ میں توہین رسالت کی ناپاک حرکت کا جواب ڈنمارک کے بعد بالینڈ کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے اسلام ، بانی اسلام اور قرآن کریم کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔اس کی اس بے ہودہ گوئی پر حضور انور ایدہ اللہ نے 23 فروری 2007ء کے خطبہ جمعہ میں اس کا دفاع کیا۔آپ نے اس بات کا ذکر فرمایا کہ جہاں بھی اسلام اور بانی اسلام پر حملے ہوتے ہیں جماعت احمد یہ اس کا دفاع کرتی ہے اور میں نے ہر ملک کے احمدیوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ جہاں بھی اسلام پر حملہ کیا جائے وہاں اس کا جواب دیا جائے۔آپ نے مغرب والوں کو اللہ کے پیاروں کے خلاف بے ہودہ گوئیوں سے باز آنے کی نصیحت فرمائی۔اور فرمایا کہ اگر تم لوگ اپنی بقا چاہتے ہو تو اللہ کے پیارے نبی کی ذات پر حملوں سے اپنے آپ کو روک لو۔اسی طرح آپ نے 24 اگست 2007ء کو یوروپ کے دورہ کے دوران بہالینڈ میں بھی ایک خطبہ ارشاد فرمایا اور ہالینڈ والوں کو متنبہ فرمایا کہ آج کل جو یہ طوفان اور زلزلے دنیا میں آرہے ہیں ، پانی کے طوفان ہیں، کہیں ہوا ؤں کے طوفان ہیں، کہیں زلزلے آرہے ہیں۔یہ وارننگ ہیں کہ حد سے زیادہ بڑھنے والے اس کی لپیٹ میں بھی آسکتے ہیں، کوئی دنیا کا ملک محفوظ نہیں، کوئی دنیا کا شخص محفوظ نہیں۔ہالینڈ تو ویسے