اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 406
406 کریم ، اسلام اور بانی اسلام ملایم کے بارے میں ایک ایسا غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے مسلمانوں میں تو ایک بے چینی پیدا ہو گئی ہوگی ، اس سے ان کے اسلام کے خلاف اپنے دلی جذبات کا بھی اظہار ہو جاتا ہے۔پوپ کا ایسا مقام ہے کہ وہ چاہے کسی حوالے سے بھی بات کہتے ، ان کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ ایسی بات کا اظہار کیا جاتا۔“ خطبات مسر در جلد 4 صفحہ 459) حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ پوپ کے اس بیان سے مسلمانوں کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔اور جولوگ اسلام کو شدت پسند خیال کرتے ہیں ان کے دلوں میں مسلمانوں کے خلاف اور نفرت بڑھے گی۔حضور انور نے اپنے اس خطبہ میں قرآن کریم اور آنحضرت لم کے اسوہ سے اسلام کی حقیقی تعلیم پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم تمام انبیاء کی عزت کرتے ہیں اور اسلام دین فطرت ہے۔اسلام میں بالکل بھی جبر کی تعلیم نہیں پائی جاتی۔اگر اسلام میں جنگوں کا حکم ہے تو وہ صرف دفاعی جنگوں کا حکم ہے۔یہ سب باتیں آپ نے قرآن کریم کے حوالہ سے پیش کیں۔اس کے ساتھ ہی آپ نے انصاف پسند عیسائی مستشرقین کے حوالے بھی پیش فرما کر یہ ثابت کیا کہ اسلام بزور شمشیر نہیں پھیلا۔اس کے علاوہ حضور انور نے ایک خط بھی پوپ صاحب کو لکھا جسے مکرم محمد شریف عودہ صاحب کے ہاتھوں ان تک پہنچایا گیا۔حضور انور نے اس امرکاذ کر کرتے ہوئے فرمایا۔ہمیں تو اس زمانہ کے امام نے اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے اور دشمن کا منہ دلائل سے بند کرنے کا فریضہ سونپا ہے اور اپنی اپنی بساط اور کوشش کے مطابق ہر احمدی اس کام کو سر انجام دے رہا ہے۔اور جہاں اسلام پر دشمنان اسلام کو حملہ آور دیکھتا ہے وہاں احمدی ہے جو دفاع بھی کرتا ہے اور منہ توڑ جواب بھی دیتا ہے۔دنیا کو سمجھاتا بھی ہے۔اور یہ حضرت مسیح