اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 405 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 405

405 کھچاؤ میں اضافہ کا موجب بنا۔پوپ نے اسلام کے خلاف جہاں بہت سی باتیں کیں بالخصوص اسلام کے خدا کے تصور کو غلط رنگ میں پیش کیا۔پوپ نے اپنے لیکچر کے آغاز میں چودھویں صدی عیسوی کے بازنطینی بادشاہ مینوئیل دوم کی ایک فارسی عالم سے گفتگو quote کی ہے کہ محمد کون سی نئی چیز لے آیا ہے۔دیکھنے والوں کو صرف بدی اور انسانیت سوز امور ہی ملیں گے جیسے کہ اپنے عقائد کو تلوار کے ذریعہ پھیلانے کا حکم وغیرہ۔اپنی گفتگو کو جازب نظر بنانے اور اس میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے بادشاہ نے اپنی درج شدہ گفتگو میں ان الفاظ کا مزید اضافہ کر دیا کہ کسی بھی معقول ذی روح کو کسی بھی عقیدہ کے لئے قائل کرنے کے لئے طاقتو ر ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی خوفناک ہتھیار کی اور نہ ہی کسی کو موت کی دھمکیوں سے عقیدہ اپنانے کے لئے قائل کیا جا سکتا ہے۔“ اسی طرح پوپ نے اپنے خطاب میں حضرت محمد علی کو یہ الزام دیا کہ مذہب کے معاملہ میں جبر جائز نہیں۔یہ اس وقت کہا گیا جبکہ محد محود بھی اور اسلام بھی کمزور تھے لیکن اپنے خطاب میں کوئی ایسی دلیل پیش نہیں کی۔الفضل انٹرنیشنل 20اکتوبر 2006ء) حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس پر فوری رد عمل ظاہر فرماتے ہوئے 15 ستمبر 2006ء کو ایک خطبہ ارشاد فرمایا۔آپ نے فرمایا کل ایک خبر آئی تھی کہ پوپ نے جرمنی میں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران بعض اسلامی تعلیمات کا ذکر کیا اور قرآن کریم اور آنحضرت علی کے بارے میں کسی دوسرے لکھنے والے کے حوالے سے ایسی باتیں کی ہیں جن کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔یہ ان کا ایک طریق ہے، بڑی ہوشیاری سے دوسرے کا حوالہ دیکر اپنی جان بھی بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور بات بھی کہہ جاتے ہیں۔پوپ صاحب نے بعض ایسی باتیں کہہ کر قرآن