اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 398
398 کیا تم ان آگے بڑھنے والوں کو ہمیشہ کے لئے خالی چھوڑ دو گے؟ آج تم پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان خدا کی خاطر مصیبتیں برداشت کرنے والوں کے ساتھ وفا کا تقاضا ہے، محمد سلام اور قرآن اور خدا کے ساتھ وفا کا تقاضا ہے کہ ان راہوں سے نہیں پیچھے ہٹنا ایک قدم بھی پیچھے نہیں بٹنا آگے بڑھنا ہے۔اگر چالیس لاکھ احمدی کی لاشیں پاکستان کی گلیوں میں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں تم کو تاکید کرتا ہوں کہ خدا کے نام کے کلمےاور محمد مصطفی علی کے نام کے کھلے کو آنچ نہیں آنے دینی۔پس آگے بڑھو اور یقین رکھو کہ آخر غلبہ تمہارا ہے آخر فتح تمہاری ہے کیونکہ خدا کے نام پر مرنے کے لئے تیار رہنے والوں کو کبھی موت مار نہیں سکتی ، کوئی دشمن ان پر فتح یاب نہیں ہو سکا۔اپنی دعاؤں میں التزام اختیار کرو۔“ خطبات طاہر جلد 5 صفحہ 169-170) پس جب بھی اور جہاں بھی ناموس رسالت پر کوئی حملہ ہوا آپ نے اس کا پوری طاقت سے دفاع کیا۔چاہے کوئی کتاب لکھی گئی ہو، یا زبان استعمال کی گئی ہو، خواہ مساجد پر حملے کر کے اسے گرایا گیا ہو، یا کلمہ مٹایا گیا ہو، یا دہشت گردی کو اسلام کی طرف منسوب کیا گیا ہو۔آپ نے اپنی جماعت کو ہر میدان میں اتر کر ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے آگے بڑھنے کی تلقین فرمائی۔اور جماعت نے بھی ہر میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئے۔اور ہر موقعہ پر ناموس رسالت کا پُرزور در دفاع کیا۔