اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 388 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 388

388 والوں کو خاموش کر دیا۔سن1978ء کی بات ہے عیسائیت کے گڑھ لندن میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے دور خلافت میں بین الاقوامی کسر صلیب کا نفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوا۔یہ کانفرنس کامن ویلتھ انسٹی ٹیوٹ آف لندن کے آڈیٹوریم میں 2-3-14 جون 1978ء کو بعنوان «مسیح کی صلیبی موت سے نجات منعقد ہوئی۔اس تاریخی کا نفرنس میں احمدی سکالرز کے علاوہ عیسائی ، ہندو سکالرز بھی شامل ہوئے۔اس کانفرنس میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے بڑے پیارے انداز میں اسلام کی حقانیت ثابت کرتے ہوئے حضرت مسیح کی صلیبی موت سے نجات اور کفن مسیح پر مذہبی اور تاریخی رنگ میں روشنی ڈالی۔آپ نے اس کا نفرنس میں تمام دنیا کو مخاطب کرتے دو ہوئے فرمایا۔ھیں آپ کو محمد علی کی پیروی کے لئے بلاتا ہوں۔وہ را ہیں جن پر چل کر آپ نے اپنے رب کو پایا اور جس کے نتیجہ میں آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں ملیں ان پر آج بھی آپ کے قدموں کے نشان موجود ہیں۔ان مقوش پا کی پیروی کریں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ خدا کی محبت جیتنے والے ہو نگے اور آپ اس کی وہ آواز سنے والے ہوں گے جو آپ کو تسلی دے گی۔” جے توں میرا ہور میں سب جگ تیرا ہو اس فانی دنیا کی غیر حقیقی خوشیوں اور مسرتوں کا مقابلہ خدا کی محبت سے نہیں کیا جا سکتا۔میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ خدا کی محبت کے حصول کے لئے کوشاں ہوں۔وہ دروازہ صدیوں سے لاکھوں دستک دینے والوں کے لئے کھولا جاتا رہا ہے۔آپ کیوں مایوس ہوتے ہیں کہ یہ آپ کے لئے کھولا نہ جائے گا۔آگے آئیں اور مسیح موعود کے جانشین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام قبول کریں کیونکہ اسلام میں ہی آپ کی اور آپ کی آنے والی نسلوں کی بھلائی ہے۔اگر آپ اس آواز پر دھیان نہ دیں گے تو ایک خطرناک