اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 351 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 351

351 نشان) جلد از جلد نابود ہو جائے۔جب اس کی خبر ہندوستانی مسیح کو پہنچی تو اس نے اس ایلیاء ثانی کوللکارا کہ وہ مقابلے کو نکلے اور دعا کریں کہ ”جو ہم میں سے جھوٹا ہو وہ بچے کی زندگی میں مر جائے۔قادیانی صاحب نے پیشگوئی کی کہ اگر ڈوئی نے اس چیلنج کو قبول کر لیا تو وہ میری آنکھوں کے سامنے بڑے دکھ اور ذلت کے ساتھ دنیا سے کوچ کر جائے گا اور اگر اس نے چیلنج کو قبول نہ کیا تو تب اس کا اختتام صرف کچھ توقف اختیار کر جائے گا۔موت اس کو پھر بھی جلد پالے گی اور اس کے مسیحوں پر بھی تباہی آجائے گی۔ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی کہ میحوں تباہ ہو جائے اور ڈوئی احمد ( علیہ السلام) کی زندگی میں مرجائے۔مسیح موعود کے لئے یہ ایک خطرے کا قدم تھا کہ وہ لمبی زندگی کے امتحان میں اس ایلیاء ثانی کو بلائیں۔کیونکہ چیلنج کرنے والا ہر دو میں سے کم و بیش پندرہ سال زیادہ عمر رسیدہ تھا۔ایک ایسے ملک میں جو پلیگ اور مذہبی دیوانوں کا گھر ہو۔حالات اس کے مخالف تھے مگر آخر وہ جیت گیا۔“ تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 249) الغرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے توہین رسالت کرنے والے اس شخص کو بھی قرآنی تعلیم کے مطابق ہی دعوت دی اور عدل اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اُسے اُسی میدان میں بلایا جس میدان میں یہ شخص کھڑا ہو کر تو بین رسالت کرتا تھا۔آخر اللہ تعالی نے حضرت محمد اللیل کو اس فتح نصیب جرنیل کے ذریعہ سے وہ عزت بخشی جس کے آپ ہی حقدار تھے اور توہین رسالت کرنے والے کو ذلت اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا۔جیسا کی پہلے بھی لکھ اجاچکا ہے کہ ہندوستان میں عیسائیت کو پھیلانے کے لئے عیسائیوں نے بہت سے حربے استعمال کئے۔ان میں سے ایک حربہ تو بین رسالت کا بھی تھا۔پادریوں نے جہاں قرآن کریم پر حملے کئے وہاں آنحضرت علی کی زندگی پر بھی شدید حملے کرنے