اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 345
345 عیسائیوں کی طرف سے توہین رسالت اور اس کا جواب ڈاکٹر جان الیگزنڈرڈوئی ڈاکٹر الیگزنڈرڈوئی سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا آسٹریلیا، سان فرانسسکو اور امریکہ کی دیگر ریاستوں سے ہوتا ہوا 1893 ء میں شکا کو پہنچا۔یہاں پر اس نے کر کچن کیتھولک اپاسٹک چرچ کی بنیاد رکھی اور ایک اخبار بھی جاری کیا۔شخص بہت شعلہ بیان تھا اس لئے جلد ہی شہرت حاصل کر گیا۔اس شخص کا ایک ہی مقصد تھا کہ دنیا سے اسلام کومٹادیا جائے اور ساری دنیا میں عیسائت کی حکومت قائم کر دی جائے۔اس کا کہنا تھا کہ میں امریکہ اور یورپ کی عیسائی اقوام کو خبر دار کرتا ہوں کہ اسلام مُردہ نہیں ہے اسلام طاقت سے بھرا ہوا ہے اگر چہ اسلام کو ضرور نابود ہونا چاہئے۔محمڈن ازم کو ضرور تباہ ہونا چاہئے مگر اسلام کی بربادی نہ تو مضمحل لاطینی عیسویت کے ذریعہ ہو سکے گی نہ ہی بے طاقت یونانی عیسویت کے ذریعہ سے۔“ 66 ( ڈوٹی کا عبرتناک انجام صفحہ 7 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 242) مسٹرڈوئی کا بغض اور عناد جب اس حد تک پہنچ گیا اور اس کی شوخیاں اور بے باکیاں جب انتہاء کو پہنچ گئیں تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں آنحضرت سلیم کی غیرت کا ایک زبر دست جوش پیدا کیا۔چنانچہ آپ نے ستمبر 1902ء کو ایک مفصل اشتہار۔لکھا جس میں حضور نے تثلیث پرستی پر تنقید اور اپنے دعویٰ مسیحیت کا تذکرہ کرنے کے بعد لکھا۔حال میں ملک امریکہ میں یسوع مسیح کا ایک رسول پیدا ہوا ہے جس کا نام ڈوئی ہے۔اس کا دعویٰ ہے کہ یسوع مسیح نے بحیثیت خدائی دنیا میں اس کو بھیجا ہے تاسب کو اس بات