اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 330 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 330

330 روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرارلیکر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا اسلام کی سیرت اور احکام پر جو اوسکا حملہ ہوا تو وہ ناکام ثابت ہوا کیونکہ احکام اسلام اور سیرت رسول اور احکام انبیاء بنی اسرائیل اور ان کی سیرت جن پر اوسکا ایمان تھا یکساں تھے۔پس الزامی و نقلی و عقلی جوابوں سے ہار گیا۔مگر عیسی کے آسمان پر جسم خا کی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا جملہ عوام کے لئے او سکے خیال میں کارگر ہوا تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے اور لفرائی اور اس کی جماعت سے کہا کہ عیسی جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لواس ترکیب سے او سے لفرائی کو اس قدر تنگ کیا کہ اوسکو اپنا پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اوسنے ہندوستان سے لیکر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دیدی۔“ معجز نما عکسی مترجم به دوترجمه مطبوعہ کتب خانه رشید به دیلی صفحه ۳۰) اسی طرح کرزن گزٹ کے ایڈیٹر میرزا حیرت صاحب دہلوی نے لکھا مرحوم کی وہ اعلیٰ خدمات جو اس نے آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ میں اسلام کی کی ہیں وہ واقعی بہت تعریف کی مستحق ہیں۔اس نے مناظرہ کا بالکل رنگ ہی بدل دیا اور ایک جدید لٹریچر کی بنیاد ہندوستان میں قائم کر دی۔نہ بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ محقق ہونے کے ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑے پادری کو یہ مجال یہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا۔۔۔۔۔اگر چہ مرحوم پنجابی تھا مگر اس کے قلم میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ بلنی بلندی میں بھی اس قوت کا کوئی لکھنے والا نہیں۔۔۔۔۔اس کا پر زور لٹریچر اپنی شان میں بالکل نرالا ہے اور واقعی اس کی بعض