اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 296 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 296

296 اُونٹ پر سوار تھیں حویرث نے اس کو اس طرح کچھو کے دئے اور بھڑ کا یا کہ وہ زمین پر گر گیا۔غرض آنحضرت سلیم کی طرف سے اس کے قتل کے حکم کے بعد اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی مگر حضرت علی نے اسے پکڑ کر اسی دن قتل کر دیا۔“ (سیرت حلبیہ جلد ۵ صفحه ۲۷۸) اسی طرح لکھا ہے کہ ابن ہشام نے کہا ، عباس ابن عبد المطلب رسول اللہ صلاحم کی دو صاحبزادیوں، فاطمہ اور ام کلثوام کو مکہ سے مدینہ لے جا رہے تھے ، حویرث نے ان دونوں کو پریشان کیا اور تیر مار کر زمین پر گرا دیا۔“ ( سیرت البنی کامل ابن ہشام جلد دوم صفحہ ۴۸۶) اس شخص کے قتل کا حکم صرف ایذا پہنچانے اور تو بین کرنے تک منتج نہ تھا بلکہ یہ شخص آنحضرت تعلیم کی دوبیٹیوں کے اقدام قتل کا مجرم تھا اس لئے اس کے قتل کا حکم دیا گیا تھا۔جو کہ بالکل جائز ٹھہرتا ہے۔