اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 281 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 281

281 مقیس بن صابة شخص ایک انصاری کو قتل کر کے بھاگ آیا تھا اور مرتد ہو گیا تھا۔قتل کے جرم میں اس کو قتل کیا گیا۔۔ہبار بن الاسود۔اسنے حضرت زینب ” کو ہجرت کے وقت اونٹ سے ایک چٹان پر گرایا جس کہ وجہ سے انکا اسقاط ہو گیا۔اس کو معاف کر دیا گیا۔۹۔کعب بن زہیر۔نبی کریم علیم کی اشعار میں ہجو کرتا تھا اس کو بھی معافی دے دی گئی۔۱۰۔ہندہ بنت عتبہ زوجہ ابوسفیان۔اس نے حضرت حمزہ کا مثلہ کیا تھا کلیجہ نکال کر دانتوں سے چبایا۔اور ان کے بدن کے ٹکڑوں کا ہار بنا کر بازوؤں اور پاؤں پر پہنے۔اس کو بھی معاف کردیا گیا۔۱۱۔وحشی بن حرب۔ہندہ بنت عقبہ کا غلام۔اسنے ہندہ کے کہنے پر حضرت حمزہ کو شہید کیا تھا۔اس کو بھی معافی دیدی گئی۔( بحوالہ قتل مرتد اور اسلام صفحہ ۱۱۸و۱۱۹۔وسیرت ابن ہشام ) جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ ان میں سے صرف چار ہی کا قتل ہوا باقی سب کو رسول کریم کے پاس آ کر معافی مانگنے کا موقعہ مل گیا یا کسی کی پناہ میں آجانے اور اس کے ذریعہ سے آپ مالیم تک پہنچنے سے یا کسی اور کی معافی کی درخواست پر باقی سب کو معاف فرما دیا۔ان پار قتل ہو جانے والے اشخاص کو بھی اگر رسول کریم صلی میل تک پہنچ کر معافی طلب کرنے کا موقعہ مل جاتا تو میرے آقا کی شفقت اس قدر وسیع تھی کہ آپ انہیں بھی معاف فرما دیتے۔اس تفصیل سے ایک بات یہ بھی ظاہر ہوتی ہے کہ رسول کریم علیم نے ہجو کرنے والوں اور ہجو کے اشعار کہنے والوں کو بھی معاف فرما دیا جو اس بات کے لئے کافی دلیل ہے کہ توہین رسالت