اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 150
150 ارتدار کیا ہے؟ ارتداد کے بارے میں مسلمان علماء کا یہ ماننا ہے کہ جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد پھر واپس اپنے پہلے دین کی طرف چلا جائے یا اسلام کو چھوڑ کر کوئی اور دین اختیار کر لے وہ مرتد ہے اور اس کی سز ا صرف اور صرف یہ ہے کہ اس کو قتل کر دیا جائے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر علماء اسلام کسی انسان کے اس حق کو کہ وہ اپنی مرضی سے جس دین کو چاہے قبول کرے اور جس دین کو چائے ترک کر دے ارتداد مان کر اس کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں تو پھر دوسرے مذہب والے بھی اس اصول کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ جو کوئی بھی ان کے مذہب سے الگ ہو کر دین اسلام قبول کرے وہ بھی علماء اسلام کی طرح اس پر فتویٰ دیکر اس مسلمان کو بھی قتل کر دیں۔اگر یہ بات درست مان لی جائے تو پھر یہ دیکھیں کہ کیا کوئی شخص اس اصول کے ہوتے ہوئے اپنی مرضی سے دوسرا دین اختیار کر سکتا ہے؟ اگر کوئی کرے گا تو ایسی صورت میں سوائے ایک دوسرے کی گردنیں مارنے کے اور کوئی کام ہی نہیں رہ جاتا۔مرتد کون؟ آج کے دور میں علماء کے ایک دوسرے کے خلاف ارتداد کے فتوے عام دکھائی دیتے ہیں اگر کوئی ایک فرقہ کو چھوڑ کر دوسرے فرقہ میں داخل ہوجاتا ہے تو اسے مرتد کا خطاب دیدیا جاتا ہے۔اگر کوئی ایک نظریہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے نظریہ کو اختیار کرتا ہے تو اسے بھی مرتد کی صف میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور ایسے تمام قسم کے فتوے علماء کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نظریہ کے اختلاف سے یا ایک فرقہ کو چھوڑ کر اسلام کے دوسرے فرقہ میں جانے سے کسی کے خلاف مرتد کا فتویٰ دیا جا سکتا ہے اور کیا وہ اس فتویٰ کی بنا پر مرتد