اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 120
120 کیا قرآن کریم میں شاتم رسول اور توہین رسالت کرنے والے کی سر قتل ہے؟ توہین رسالت کرنے والے اور شاتم رسول کی سزا قتل ہے اس نظریہ کے پیش نظر بہت سی کتب لکھی گئی ہیں۔سب سے اہم کتاب جس کے حوالے اکثر علماء اپنی کتب میں پیش کرتے ہیں وہ امام ابن تیمیہ کی کتاب ” الصارم المسلول علی شاتم الرسول“ ہے ایک کتاب ”شاتم رسول ایم کی شرعی سزا‘ تالیف پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الد راوی صاحب کی ہے۔ایک کتاب تحفظ ناموس رسالت“ کے عنوان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی طرف سے لکھی ہوئی ہے اسی طرح ایک کتاب شان مصطفی صلی علیم اور گستاخ رسول کی سزا‘ کے عنوان سے جناب قادری محمد یعقوب شیخ صاحب کی طرف سے تصنیف شدہ ہے۔انکے علاوہ اور بھی بہت سی کتب اس مضمون کی شائع شدہ ہیں ان کتب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تمام مصنفین کا موقف ایک ہی ہے اور ایک ہی طرح کے حوالے انہوں نے پیش کئے ہیں اور ایک ہی نظریہ کو پیش کیا ہے اور ان تمام مصنفین نے امام ابن تیمیہ کی کتاب کو بنیاد بنایا ہے۔اس پر لکھنے والوں نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ شاتم رسول میلیم اور توہین رسالت کرنے والوں کی سز الازمی طور پر قتل ہے۔اسی لئے انہیں کتب کو بنیاد بنا کر اور ایسے علماء کے فتوؤں کا سہارا لیکر حکومت پاکستان نے تعزیرات پاکستان میں تو بین رسالت کرنے والے اور عنوان پر شاتم رسول کے لئے قتل کا قانون بنادیا جیسا کہ درج ہے کہ 295-C۔Use derogatory remarks, etc۔, in respect of the Holy prophet: