اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 119 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 119

119 بھی رسول کریم ملا لینے کے خلاف ایسی گستاخی کہ آپ آرام فرما رہے ہیں اور یہ شخص آپ ہی کی تلوار آپ کی پر سونت کر کھڑا ہو جاتا ہے۔پھر آپ اپنے اصحاب کو بھی بلاتے ہیں اور اس واقعہ سے آگاہ کرتے ہیں کہ دیکھو اس شخص نے کیسا جرم اور گستاخی کی ہے ان تمام باتوں کے با وجود آنحضور بلا لیا ہم نے اس شخص کے خلاف قتل کا کوئی حکم نہیں دیا بلکہ آپ نے اسے کوئی سزا بھی نہ دی اور معاف فرما دیا۔الغرض اوپر بیان کئے دلائل اس بات پر شاہد ہیں کہ اسلام میں محض گستاخ رسول، گستاخ قرآن، گستاخ اہل بیت کی سز اقتل نہیں۔نہ تو قرآن کریم اس کا حکم دیتا ہے نہ ہی سنت سے ثابت ہے اور نہ ہی احادیث اس بات کو بیان کرتی ہیں۔ایسے گستاخوں کی سزا کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہے کہ وہ خود اس دنیا میں یا آخرت میں ان کو ان کے عمل کی سزا دیگا۔