اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 11 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 11

11 بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد و نصلی علی رسوله الكريم على عبد المسیح الموعود ابتدائیہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے اور اسے وہ وہ استعداد میں اور قوتیں عطا کی ہیں جو کسی اور مخلوق میں نہیں پائی جاتیں۔اس کے ساتھ ہی اسے اپنا عرفان پہنچانے کے لئے سلسلہ انبیاء جاری فرمایا۔آنحضرت علی کی ایک حدیث کے مطابق بنی نو انسان کی اصلاح کی خاطر اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو مبعوث کیا جن میں سے چند انبیاء کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے۔دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں اللہ تعالیٰ نے نبی مبعوث نہیں کئے۔اسی بات کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بیان فرماتا۔وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرُه (فاطر آیت ۲۵) یعنی اور کوئی قوم ایسی نہیں جس میں خدا کی طرف سے کوئی ہوشیار کرنے والانہ آیا ہو۔نیز فرمایا وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ (الرعد آیت (۸) یعنی اور ہر ایک قوم کے لئے ( خدا کی طرف سے ) ایک ( راہنما بھیجاجا چکا ہے۔چونکہ انبیاء اللہ تعالی کی طرف سے مبعوث ہوتے ہیں اس لئے ہر بنی کو ماننا اور اس کی عزت و تکریم کرنا ہر شخص پر لازم ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو ایک مومن اور مسلمان کے لئے بلا تفریق ہر نبی پر ایمان لانا لازمی قرار دیا ہے اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا۔(البقرہ آیت ۲۸۶)