اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 105 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 105

105 منفین ہے کہ اس معاملہ میں امت کا اجماع ہر گز نہیں ہے۔جیسا کہ میں نے لکھا ہے کہ تمام مص نے امام ابن تیمیہ کی کتاب کو بنیاد بنایا ہے ان کی کتاب سے جو حوالہ پیش کیا ہے اس میں بات ہی یہاں سے شروع کی گئی ہے کہ اکثر علماء کا موقف یہی ہے یہ نہیں لکھا کہ تمام علماء کا موقف یہی ہے۔کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اس معاملہ میں امت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔اور یہ بات درست بھی ہے کیونکہ آپ نے خود ہی اپنی کتاب میں اس اختلاف کو جابجا بیان بھی کیا ہے زیادہ دور نہ بھی جائیں تو بھی آئمہ اربعہ ہی کے موقف میں اختلاف موجود ہے جسے امام ابن تیمیہ نے خود ہی پیش کیا ہے۔جن لوگوں نے بھی اجماع امت کی بات کی ہے یہ بات ان کے اپنے زعم کی حد تک ہے یا بعض علماء ان کے موقف کی تائید میں دکھائی دیتے ہیں لیکن اس معاملہ میں اختلاف رائے کو دیکھتے ہوئے اجماع امت ہر گز دکھائی نہیں دیتا۔جناب پیر زادہ شفیق الرحمن صاحب بھی لکھ رہے ہیں کہ رح دو دور حاضر کے بعض بزعم خود روشن خیال و اعتدال پسند لوگ شاتم و گستاخ رسول ملالیم کی اس سزا کو غلو وتشد د باور کروانے پر تلے ہیں“ (صفحہ ۱۶۱) ان کی یہ تحریر بھی اس بات کی دلیل ہے کہ اس معاملہ میں اختلاف موجود ہے۔جب اختلاف موجود ہو تو اجماع امت کہنا کسی لحاظ سے بھی درست نہیں رہتا۔الغرض اس سلسلہ میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے اس لئے یہ بات کسی صورت بھی ماننے کے لائق نہیں ٹھہرتی کہ گستاخ رسول اور شاتم رسول کی سز اقتل پر اجماع امت موجود ہے۔اس کے علاوہ ان کتب میں ایک بحث اور بھی بڑی ہی دل چسپ ہے جو ذھی کی بحث ہے قرآن کریم اور احادیث کے حوالہ سے ساری بحث ذقی کے گرد ہی گھومتی ہے یہ بھی ایک الگ مضمون سے جس پر الگ سے بحث کی جائے گی۔پھر ایک کافر کی بحث ہے ایک مومن کن