اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 399 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 399

399 حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مبارک دورِ خلافت میں ناموس رسالت کے حملوں کا دفاع اسلام کے دشمنوں کا ہمیشہ سے یہ طریق رہا ہے کہ وہ مختلف پیرا یہ میں اسلام اور رسول پاک ام پر حملے کرتے رہے ہیں۔زمانہ کے ساتھ ساتھ ان کے حملوں کا طریق بھی بدلتا رہا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دور میں اسلام اور رسول مقبول می کی توہین کا ایک نیا طریق سامنے آیا وہ اس طرح کہ ڈنمارک کے اخبارات میں آنحضرت صلیم کے حوالے سے بارہ تو بین آمیز خاکوں کی اشاعت کی گئی۔ان خاکوں کا شائع ہو نا تھا کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ساری دنیا میں پھیل گئی اور مسلمانوں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کیا مسلم ممالک میں فسادات پھوٹ پڑے ہر ملک میں ڈنمارک کی امبیسیوں پر حملے ہونے لگے املاک جلائی گئیں جلوس نکالے گئے۔اسی طرح ڈنمارک کی بنی ہوئی چیزوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔لیکن کسی نے بھی وہ راد اختیار نہ کی جس سے اسلام کی صحیح اور حقیقی تعلیم دنیا والوں تک پہنچتی۔مسلمانوں کے اس رویہ سے اسلام کو اور نقصان پہنچا اور یہ پیغام دنیا والوں کو ملا کہ اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے۔اسلام دشمن طاقتیں یہی بات دنیا والوں کے سامنے پیش کرنا چاہتی تھیں۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اسلام کا اصلی چہرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کیا جاتا جو کہ رسول مقبول صلیم کی حسین سیرت کو پیش کر کے دکھا یا جا سکتا تھا یہ موقعہ تھا کہ اسلام کی مہر کی تعلیم پر عمل کیا جاتا اور دشمن اسلام کو آنحضرت علیم کی تعلیمات و قرآن کریم کی تعلیمات کو پیش کر کے رسول کریم علیم کی زندگی کے واقعات پیش کئے جاتے کہ آپ مالی اسلیم نے دشمنوں کے ایسے سلوک پر کیا نمونہ پیش کیا۔لیکن افسوس کہ ایسا کرنے کی جماعت احمدیہ کے سوا کسی اور کو تو فیق نصیب نہیں ہوئی۔حضور