اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 114
114 ط جسٹس ایم آر کیانی اور جسٹس محمد منیر رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء) یہ ہے ان کے اجماع کی حقیقت و حیثیت کہ اس زمانہ میں بھی کہ جس میں یہ سانس لے رہے ہیں وہ بہت بڑے بڑے جید علماء اور ماہرین قانون بڑی قطعیت کے ساتھ ان کے عقیدہ قتل مرتد کو رد کر رہے ہیں۔کیا مودودی صاحب سنجیدہ ہیں؟ مولانا مودودی صاحب نے فرمایا تھا کہ اگر حقیقت میں ان مسلمانوں پر غور کرو تو وہ مسلمان ہیں ہی نہیں“۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے اس فتوی میں سنجیدہ تھے؟ سنئے وہ کیا فرماتے ہیں ان لوگوں کے متعلق جو جماعت اسلامی سے الگ ہو جائیں۔اسلام سے الگ ہونے والوں کے متعلق نہیں بلکہ جماعت اسلامی سے الگ ہونے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: وو ر یہ وہ راستہ نہیں ہے جس میں آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹ جانا دونوں یکساں ہوں۔نہیں۔یہاں پیچھے ہٹنے کے معنی ارتداد کے ہیں“ روداد جماعت اسلامی از مودودی۔حصہ اول صفحہ ۸ مرتبه شعبه تنظیم جماعت)۔لاہور۔مکتبہ جماعت اسلامی) اگر جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو کر کسی اور جماعت میں شامل ہو جانے کا نام ارتداد ہے تو دوسری جماعت کا نام کفر نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے؟