اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 8 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 8

۔مکرمی پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب کا مقالہ جواب کتاب کی صورت میں شائع ہوا ہے اسلامی فقہ کے ایک اہم حصہ پر تفصیلی روشنی ڈالتا ہے۔پروفیسر صاحب نے نہایت محنت اور عرقریزی سے پوری تحقیقات کے بعد یہ مقالہ تیار کیا اور فضل عمر فاؤنڈیشن کے اعلامیہ کے مطابق اسے مستحق انعام قرار دیا گیا ہے۔پروفیسر صاحب کی یہ تصنیف بہت قابلِ قدر ہے۔جس سے ہمارے قانون دان اصحاب اور دار الافتاء سے تعلق رکھنے والے بہت فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اللہ تعالی پروفیسر صاحب کو جزاء خیر عطا فرمائے والسلام خاکسار ( ظفر اللہ خان ) ۱۱ جنوری ۱۹۷۱ء