اسلام کا وراثتی نظام — Page 145
۱۴۵ باپ کے حقیقی چا کا پوتا وارث ہوگا اور اگر بہت سے ایسے پوتے ہوں تو وہ تمام برابر کے حصہ دار ہوں گے اور اگر یہ بھی موجود نہ ہوں تو پھر باپ کے علاقی چا کا پوتا یا پوتے وارث ہوں گے۔اسی طرح سے یہ سلسلہ چلتا جائے گا۔اس تقسیم میں یہ یادرکھئے کہ اوپر کے درجہ والے اپنے سے نیچے کے درجے والوں کو محروم کرتے ہیں اور اسی طرح ایک ہی درجہ میں زیادہ قوت قرابت رکھنے والے اپنے سے کم قوت قرابت رکھنے والوں کو محروم کرتے ہیں۔انہیں اب ایک نقشہ کی صورت میں بھی لکھا جاتا ہے تا کہ یاد رکھنے میں آسانی رہے بنفسم کا یہ نقشہ چار پشتوں تک بہ ترتیب درجہ وقوت قرابت ہے۔