اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 1 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 1

انتساب سید نا حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد امیر المومنین خلیفة المسیح الثالث ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز اطال الله عمرة ومتعنا بطول حیاتہ کی خصوصی اجازت سے حضور کا یہ ادنیٰ خادم اس تصنیف کو حضور کے اسم گرامی سے معنون کرتا ہے جنہوں نے حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ کے کارناموں کو زندہ رکھنے اور حضوڑ کے مقاصد عالیہ کی تکمیل کی غرض سے فضل عمر فاؤنڈیشن کا اجرا فر مایا اور از راہ شفقت و ذرہ نوازی اس تصنیف و تدوین میں ہر مشکل مرحلہ میں اپنے اس ناچیز خادم کی راہنمائی فرمائی فجزاه الله احسن الجزاء والسلام حضور کا ادنیٰ خادم عبد الرشيد غنى ابن بابو عبدالغني صاحب انبالوی مرحوم